Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل، بڑے برج الٹ گئے

آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل، بڑے برج الٹ گئے

مسلم لیگ ن 24 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، پیپلز پارٹی 12 نشستیں حاصل کرکے دوسری بڑی جماعت بن گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہوگئے، جس کے بعد کئی اہم سیاسی شخصیات کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق 38 نشستوں پر مکمل ہونے والے انتخابی عمل میں مسلم لیگ ن نے 24 نشستیں حاصل کیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ عوام دست و بازو پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

رپورٹس کے مطابق ایل اے 16 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اکبر کو واضح برتری حاصل ہے، جبکہ بعض حلقوں کے نتائج کا عمل مکمل ہونا باقی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات میں کئی بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 24 سیاسی جماعتوں میں سے 20 جماعتیں کوئی نشست حاصل نہ کرسکیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

انتخابات میں سابق وزرائے اعظم بھی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق بھمبر سے، سردار عتیق احمد خان باغ سے جبکہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نیلم اور باغ دونوں حلقوں سے شکست کھا گئے۔

دوسری جانب راجہ فاروق حیدر اور فیصل راٹھور اپنی نشستیں برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

انتخابی نتائج میں مسلم کانفرنس، استحکام پاکستان پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج نے خطے کی سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلیوں کی نشاندہی کی ہے، جہاں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *