Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

فارم 47 کی حکمرانی جمہوریت کی توہین ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مینگل، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی اور حاجی نعمت اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولہ عوامی مینڈیٹ کے بجائے فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ انتخابی میدان میں جو امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں ایک ہزار ووٹ حاصل کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں تھے انہیں فارم 47 کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر مسلط کرکے ملک و قوم کے فیصلوں کا اختیار سونپ دیا گیا۔ یہ ناروا عمل نہ صرف عوام کے ووٹ کی توہین ہے بلکہ جمہوری اقدار اور انتخابی نظام پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت کے علمبردار ہونے کے دعوے کرنے والی حکمران جماعتوں نے اقتدار کی خاطر جمہوری اصولوں اور عوامی مینڈیٹ کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام کے ووٹ کو بے توقیر کرکے اقتدار حاصل کرنا جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کی روح کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوسکتی ہے جب عوام کے آزادانہ ووٹ کا احترام، شفاف انتخابات اور حقیقی عوامی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *