Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

خصوصی الاؤنس 10 ہزار اور پنشن میں بھی اضافہ، کن سرکاری ملازمین کو ملے گا؟

خصوصی الاؤنس 10 ہزار اور پنشن میں بھی اضافہ، کن سرکاری ملازمین کو ملے گا؟

سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ خصوصی الاؤنس اور پنشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نواب شیر کے مطابق محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے خصوصی کنوینس الاؤنس اور پنشن میں اضافے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معذور سرکاری ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ الاؤنس لوکل کونسل بورڈ کے افسران اور اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگا۔

لوکل گورننس اسکول اور میٹرو پولیٹن پشاور کے ملازمین مستفید ہوں گے۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ کے معذور ملازمین کو بھی نیا الاؤنس ملے گا۔

یہ الاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مقررہ شرائط اور ضوابط کے مطابق ملے گا۔ جب کہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے موثر ہوگا۔

خصوصی کنوینس الاؤنس کا فیصلہ لوکل کونسل بورڈ کے اجلاس میں ہوا، اضافہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 14 جولائی 2026 کے مراسلے کی روشنی میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ محکمہ بلدیات نے پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ کیا ہے اور لوکل کونسل بورڈ کے پی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

لوکل کونسل بورڈ کے تمام پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے لوکل گورننس اسکول، کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور اور خیبر پختونخوا کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے پنشنرز مستفید ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *