Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیلTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیل

کوئٹہ: کچ موڑ کلی ناصران میں جائیداد تنازع، پولیس کارروائی پر سوالات اٹھ گئے

کوئٹہ: کچ موڑ کلی ناصران میں جائیداد تنازع، پولیس کارروائی پر سوالات اٹھ گئے

کوئٹہ: کچ موڑ کلی ناصران میں جائیداد کے تنازع پر پولیس کی مبینہ کارروائی نے شہری حقوق، قانون کی بالادستی اور اختیارات کے استعمال سے متعلق سوالات پیدا کر دیے ہیں۔

ایڈووکیٹ حکیم اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زیرِ ملکیت/قبضہ جائیداد کی چار دیواری مبینہ طور پر پولیس کی موجودگی میں مسمار کی گئی، جبکہ انہیں مسلسل دباؤ اور ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض عناصر پولیس کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہوئے انہیں جائیداد کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ ایڈووکیٹ حکیم اللہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سمیت تمام متعلقہ فورمز سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر جائیداد کی ملکیت متنازع تھی تو پولیس نے کس قانونی اختیار، تحریری حکم یا مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر چار دیواری مسمار کی؟ ان کا کہنا ہے کہ ملکیتی تنازعات کا فیصلہ عدالت اور قانونی ریکارڈ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ کسی طاقت یا دباؤ کے ذریعے۔

دوسری جانب متعلقہ تھانہ حکام کا مؤقف ہے کہ مذکورہ پراپرٹی کینٹونمنٹ بورڈ کی ملکیت ہے اور وہاں موجود افراد کے پاس ملکیت یا قانونی قبضے سے متعلق کوئی دستاویز موجود نہیں۔

متضاد مؤقف کے باعث معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کینٹونمنٹ بورڈ کا ملکیتی ریکارڈ، متعلقہ دستاویزات، عدالتی احکامات اور پولیس کارروائی کا ریکارڈ سامنے لایا جانا چاہیے۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، اور اگر کسی اہلکار یا فرد کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال یا شہری حقوق کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جائیداد کے معاملات کا حل قانون، ریکارڈ اور عدالت کے ذریعے ہونا چاہیے، جبکہ ریاستی اداروں کی ذمہ داری قانون کا نفاذ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *