Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمیکشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاکچھ لاکھ کی لکیر اور فروخت شدہ تاریخ، ڈیورنڈ معاہدے کا تاریک سچ!!!نااہلی کا راج اور مسائل کے انبارافکار کی غلامی اور حریتِ فکر کا بحرانتحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمیکشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاکچھ لاکھ کی لکیر اور فروخت شدہ تاریخ، ڈیورنڈ معاہدے کا تاریک سچ!!!نااہلی کا راج اور مسائل کے انبارافکار کی غلامی اور حریتِ فکر کا بحران

سب کچھ سمجھ سے باہر ہے


لیں جی ہم پاکستان کو روتے تھے کہ وہاں بہت کچھ جعلی ہوتا ہے، دو نمبری ہوتی ہے، چلیں اس بارہ میں تو بات کسی وقت کر لیں گے کیونکہ ہمارے ہاں تو تقریبا روزانہ کی بنیاد پہ ایسے کام ہوتے ہی رہتے ہیں ۔لیکن یہاں تو کینیڈا میں نئی کہانی جنم لے چُکی ہے اور وہ یہ کہ ایئر کینیڈا کا ایک پائلٹ 17 سال تک جعلی لائسنس کے ساتھ پروازیں اڑاتا رہا،اور نوکری سے ریٹائرڈ بھی ہوگیا۔ 900 سے زائد پروازیں، ملزم کے خلاف فوجداری مقدمہ درج، فراڈ اور جعلی دستاویزات سمیت متعدد الزامات کا سامنا،

ائیر کینیڈا کا کہنا ہے ہماراحفاظتی معیار متاثر نہیں ہوا، کیونکہ تمام پائلٹس کی باقاعدہ تربیت و جانچ ہوتی ہے، پولیس کے مطابق جیفری وال نے 2009 سے 2025 کے دوران 900 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں اڑائیں، حالانکہ ان کے پاس مطلوبہ ائیرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس موجود نہیں تھا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیت کے بارے میں کمپنی اور ریگولیٹرز کو گمراہ کیا۔

آج سے بہت سال پہلے پی آئی اے کے بھی ایک پائلٹ کا کیس سامنے آیا تھا اور وہ بھی 28 سال تک جعلی لائسنس پہ بڑی کامیابی سے جہاز اُڑاتا رہا، نہ صرف پاکستان میں بلکہ انٹرنیشنل بھی۔
چلیں ہمارے ہاں تو ایسی چیزیں اکثر ہوتی رہتی ہیں تو کینیڈا جیسے مُلک میں ایسا کیونکر؟؟؟؟ یہ بات سوچنے کی ہے اور سمجھ سے بھی باہر ہے۔
البتہ ایک فرق مجھے ضرور نظر آ تا ہے اور وہ یہ کہ ہمارے ہاں کا پائلٹ شاید جُرم کر کے بچ گیا ہو، کیونکہ ہمارے ہاں ایسا رواج عام ہے اور ہوتا رہتا ہے، مگر یہاں والا زیادہ تر چانس ہے کہ سزا پائے گا۔ مگر یہ کیس ویسے ہے بہت عجیب و غریب اور سمجھ سے باہر۔

اب ان مُلکوں میں بھی ایسے کام ہونے لگے ہیں ۔ ہم جیسے لوگ تو وہاں سے اسی لئے یہاں آئے تھے کہ یہاں سب کچھ بہتر ہو گا بلکہ شفاف ہو گا۔ اب تو لگتا ہے کہ ہماری اُمیدیں شاید بہت ہی ہائی لیول کی تھیں جو ہم نے ان مُلکوں کے بارہ میں اپنے ذہنوں میں رکھی تھیں۔ لیکن ہمارا بھی اس میں زیادہ قصور نہیں ہم نے تو جو سُنا اور پڑھا تھا اسکے مطابق ہم اپنی جگہ صیح ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *