Banner
Daily Sahafat Quetta
August 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطللسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطل

حب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

حب(نمائندہ خصوصی)

حب شاہین کلب کی شاندار کامیابی، ینگ بلوچ کلب کو 2-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی۔ ترجمان ڈی ایف اے حب
تفصیلات کے مطابق

ترجمان ڈی ایف اے حب کے مطابق حب آل حب شانِ ساکران ڈسٹرکٹ اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ساکران کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں حب شاہین کلب حب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ بلوچ کلب حب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا میچ کے پہلے ہاف میں حب شاہین کلب نے جارحانہ کھیل پیش کیا ناصر نے خوبصورت موو پر پہلا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ نوشاد نے دوسرا گول کرکے اس برتری کو مستحکم کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک حب شاہین کلب کو دو صفر کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ینگ بلوچ کلب نے بھرپور مزاحمت کی اور ایک پینلٹی کک حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس پر رحمت نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول اسکور کیا تاہم حب شاہین کلب کے مضبوط دفاع نے حریف ٹیم کو مزید گول کرنے کا موقع نہ دیا اور مقررہ وقت کے اختتام پر حب شاہین کلب نے دو ایک سے کامیابی اپنے نام کر لی میچ کے دوران مختلف شخصیات کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا عادل بلوچ نے حب شاہین کلب کے گول اسکورر نوشاد کے لیے ایک ہزار روپے، اختر نے ینگ بلوچ کلب کے کھلاڑی رحمت کے لیے پانچ سو روپے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر حاجی جیئند بلوچ نے شاندار کمنٹری پر کمیٹیٹر استاد نظر محمد بلوچ کے لیے دو ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا میچ کے مہمانِ خاص چیئرمین یونین کونسل ساکران غلام رسول واہورہ تھے، جن کا گراؤنڈ آمد پر ماما اقبال واہورہ نے روایتی اجرک پہنا کر استقبال کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر حاجی جیئند بلوچ کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ساکران محمد طاہر بلوچ نے اجرک پیش کی بعد ازاں مہمانِ خاص غلام رسول واہورہ نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی خدمات کو سراہا اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 50 ہزار روپے نقد تعاون کا اعلان کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر حاجی جیئند بلوچ، حاجی غلام نبی واہورہ، شاعر و ادیب سر رمضان (رمل بلوچ)، ہیڈ ماسٹر محمد طاہر بلوچ، ڈی ایف اے حب کے میڈیا کوآرڈینیٹر ابوبکر دانش میروانی، ماما اقبال واہورہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے میچ میں بڑی تعداد میں شائقینِ فٹبال نے شرکت کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے حب شاہین کلب کو کوارٹر فائنل میں رسائی پر مبارکباد پیش کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *