Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرست

صومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغانستان، مشرق وسطیٰ، کشمیر اور صومالیہ سمیت مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق تعاون اور انٹیلی جنس روابط جاری ہیں، جبکہ اس شعبے میں باقاعدہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کو بھارت کی مالی معاونت حاصل ہے اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھی بھارتی حمایت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت میں پاکستان تعمیری کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز سے متعلق کوششوں میں عمان کے کردار کو بھی سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صومالیہ میں اغوا کیے گئے پاکستانی شہری اب تک رہا نہیں ہو سکے، جس پر حکومت کو شدید تشویش ہے، تاہم ان کی محفوظ رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

دفتر خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر اسرائیل کی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ معمول کے سفارتی روابط برقرار ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *