Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئی” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئی

امریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران: ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان نئے انتظامات پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے بھی سابقہ وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد کے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مجوزہ مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ گزرگاہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیا نظام گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری طریقہ کار سے مختلف ہوگا، جس کے تحت تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کا ایک بڑا حصہ ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ جہازوں سے ٹرانزٹ فیس وصول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ایرانی قیادت کی پالیسی اور امریکا کے مستقبل کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے ایسے اشارے موصول ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مفاہمت طے پانے کی صورت میں ایران اور امریکا کے درمیان بھی آئندہ دنوں میں کسی اہم معاہدے پر پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *