Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاریخطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عربقلات، سوراب شاہراہ پر مسلح افراد کی کارروائی، بس عملہ اغوااسلحے کی قلت پر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر برہم ہو گئے، واشنگٹن پوسٹ کا بڑا دعویٰسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

جماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے 7 اگست کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جمعہ کے روز نماز کے بعد شام 4 بجے سڑکوں پر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام نے آواز بلند کی، اسی طرح اب مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف بھی متحد ہونا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں اور لیوی کا بوجھ عام شہری برداشت کر رہا ہے، جبکہ گزشتہ عرصے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران لیوی کی مد میں بڑی رقم وصول کی، جبکہ عام آدمی مختلف ٹیکسوں کے ذریعے مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام اپنے حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے تو مزید ٹیکس اور لیوی عائد کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاج سے حکمران اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *