Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیخضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتی

اہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اہلِ بلوچستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ ایک یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام تھا، جس سے کشمیری عوام کی شناخت، حقوق اور تاریخی حیثیت متاثر ہوئی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے مشکلات اور انسانی حقوق کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلِ بلوچستان بھارت کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا مؤثر نوٹس لے اور مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کی حمایت کرتا آ رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

 

 

 

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *