Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانےکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلاہلِ بلوچستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانشخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیںاقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دیا جائے،اکرام الدینکیو۔ڈی۔ اے میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ و بلڈنگ کنٹرول کی تعیناتیٹرانسپورٹرز کا جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کا اعلانآئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبد الرحمن رفیقبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 2 یونٹس سیل، 20 سے زائد مراکز پر جرمانے

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیل


صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ 5 اگست یومِ استحصال کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق کیے گئے یکطرفہ اقدامات نے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی اصولوں پر کئی سوالات کھڑے کیے، جس کے باعث اس دن کو یومِ استحصال کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔اپنے ایک بیان میں نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقل امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ فریق بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مختلف بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے بارہا تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شہری آزادیوں، اظہارِ رائے، نقل و حرکت اور دیگر بنیادی حقوق سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔نسیم الرحمن خان ملاخیل نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کرے اور سفارتی سطح پر مو¿ثر اقدامات جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے۔انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ، خطے میں پائیدار امن کے قیام اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر انداز میں ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست یومِ استحصال اس امر کی یاد دہانی کراتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا اور منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *