Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیمری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمی

کوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ پولیس نے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کے مطابق جلوس کے روٹ پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداروں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے روٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور غیر ضروری طور پر جلوس کے روٹ پر آنے سے گریز کریں۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، اے ٹی ایف، بی ڈی ایس، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس، اسنائپرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مشترکہ طور پر فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جلوس کے روٹ پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، جدید سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، سخت چیکنگ اور مسلسل نگرانی کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ایس ایس پی ضیاءالحق مندوخیل نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں، ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ پولیس چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ شہریوں کا تعاون کامیاب سیکیورٹی انتظامات کے لیے نہایت اہم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *