Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کے رہائشی منصوبوں کے تحفظ کیلئے متحرک

ریگی للمہ پشاور میں مزدوروں کی ہاؤسنگ کالونی اور اراضی پر تجاوزات سے متعلق اعلیٰ سطحی اہم اجلاس منعقد

ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی ہدایت پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد نے گورننگ باڈی کے معزز اراکین جناب فرخ شہزاد اور جناب عمر مسعود کے ہمراہ ریگی للمہ پشاور میں مزدوروں کی ہاؤسنگ کالونی اور متعلقہ اراضی پر تجاوزات سے متعلق امور کے جائزے کے لیے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری لیبر، خیبر پختونخوا، کیپٹن (ر)میاں عادل اقبال نے کی۔ اجلاس میں ریگی للمہ میں مزدوروں کی ہاؤسنگ کالونی، اراضی پر تجاوزات، منصوبے کی پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے تجاوزات کے خاتمے، اراضی کے تحفظ اور ہاؤسنگ کالونی سے متعلق زیرِ التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مزدور برادری کو جلد از جلد اس منصوبے کے ثمرات میسر آ سکیں۔

اجلاس کے بعد سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد نے گورننگ باڈی کے اراکین جناب فرخ شہزاد اور جناب عمر مسعود کے ہمراہ کے پی کے ہائی ویز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب سہیل ادریس کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد اہم امور پر رسمی اور غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ مزدوروں کی فلاح و بہبود، ان کے رہائشی منصوبوں کے تحفظ اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر اشتراکِ عمل کے ذریعے مسائل کے بروقت اور پائیدار حل کے لیے پُرعزم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *