Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافپاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافپاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے افراد کسی ایک قوم یا صوبے سے نہیں بلکہ پاکستان کے شہری تھے، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچ روایات نہتے اور بے گناہ انسانوں کے قتل کی نہیں بلکہ عزت، مہمان نوازی اور بھائی چارے کی امین ہیں۔ دہشتگرد عناصر کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے اتحاد، امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم پاکستانیوں کے خون سے کھیلنے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن قوموں کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم متحد ہو کر ان کے مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی اور ریاست کی رٹ کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *