Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اوور

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اوور

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کر دیا، وفاقی وزیر خزانہ نے بھی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے رول اوور کیا گیا قرض دراصل وہ مالی سہولت ہے جو پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فراہم کی گئی تھی۔ اس قرض کی مدت ابتدائی طور پر تین ماہ مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اس کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے دوبارہ رول اوور کر دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کو قلیل مدت میں بڑی مالی سہولت میسر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے کے بعد پاکستان کی مجموعی بیرونی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق 5 ارب ڈالر کے رول اوور انتظامات کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوا ہے اور فوری بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت کو خاطر خواہ ریلیف ملا ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے پاکستان میں مجموعی ڈپازٹس 8 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات اور سعودی حکومت کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپریل میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی مالی سہولت حاصل کی تھی، جبکہ مالی سال 2027-2026 کے دوران ملک کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نسبتاً کم سطح ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے حکومتی مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل مختص کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان جولائی کے دوران 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس بھی کر چکا ہے، تاہم سعودی عرب کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے کے باعث ان ادائیگیوں کے باوجود ملکی معیشت کو اہم سہارا ملا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہوگی بلکہ سرمایہ کاروں اور عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *