Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

ورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسین

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذولفقار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد  کے تعاون سے قائم مختار سے شیخ ہسپتال ملتان   کا دورہ کیا، جہاں ہسپتال کے سی سی او پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اعر دیگر انتظامیہ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے آغاز میں ہسپتال انتظامیہ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کو خوش آمدید کہا اور اسپتال کی کارکردگی، سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعاون سے قائم یہ اسپتال پنجاب اور دیگر صوبوں   کے صنعتی ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ کو جدید طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ رجسٹرڈ ورکرز کو علاج، تشخیص اور دیگر طبی خدمات پر تقریباً 90 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے، جبکہ ورکرز کے لیے خصوصی  سروس ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ انہیں بروقت اور معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ  ذولفقار احمد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صنعتی ادارے اپنے ورکرز کا درست اور مکمل ڈیٹا ورکرز ویلفیئر فنڈ کو فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدور ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کا واضح وژن ہے کہ ملک کے تمام ورکرز کو صحت، تعلیم اور فلاح و بہبود کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، اور ورکرز ویلفیئر فنڈ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

سیکرٹری نے اس موقع پر ورکرز ویلفیئر کے تعلیمی اداروں، میڈیکل کالجز اور تربیتی مراکز کی بہتری پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ کی ڈگریوں اور تربیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر کو جامع پریزنٹیشن دی جائے گی تاکہ مستقبل میں مؤثر اصلاحات متعارف کرائی جا سکیں۔

انہوں نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ورکرز کا سرمایہ شفاف اور مؤثر انداز میں ان ہی کی فلاح پر خرچ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا تاکہ اس ادارے کو مزید ترقی دے کر عالمی معیار کا اسپتال بنایا جا سکے۔

بعد ازاں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذولفقار احمد نے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کا بھی دورہ کیا، جہاں برگیڈیئر ریٹایرڈ عبیداللہ انوار جنرل مینیجر ایڈمن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انتظامیہ نے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ اپنے ملازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذولفقار احمد نے کہا کہ “ورکر خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں ورکرز ویلفیئر فنڈ ملک بھر کے مزدوروں کے لیے صحت، تعلیم اور فلاحی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، تاکہ ہر محنت کش اور اس کے خاندان کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

دورے کے اختتام پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے دونوں اداروں کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے ورکرز کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *