Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد، جولائی 2026: ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان (VU) اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد (FUI) کے درمیان اعلیٰ تعلیم، ڈیجیٹل لرننگ، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے۔

مفاہمتی یادداشت پر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر رضا علی خان، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران دستخط کیے۔

اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے وفد میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اطہر عظیم خان، شعبہ حیاتیاتی علوم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آصف ندیم، ڈائریکٹر کیمپسز و ایڈیشنل رجسٹرار مسٹر عامر رفیق، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و جنرل منیجر ٹیلی ویژن ڈاکٹر بابر علی اور جنرل منیجر مارکیٹنگ محترمہ روبینہ علی بھی موجود تھیں۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں جامعات اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (ODL) کے فروغ، مشترکہ تربیتی پروگراموں، ورکشاپس اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ سرگرمیوں کے انعقاد، تحقیق اور کوالٹی ایشورنس کے شعبوں میں تعاون، تعلیمی وسائل کے تبادلے، طلبہ و اساتذہ کے لیے مشترکہ علمی مواقع کی فراہمی اور ملک بھر میں معیاری تعلیم تک رسائی بڑھانے کے لیے مشترکہ تعلیمی و آگاہی اقدامات پر مل کر کام کریں گی۔

اس موقع پر دونوں جامعات کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ شراکت داری اعلیٰ تعلیم میں معیار، تحقیق، اختراع اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے نئی تعلیمی اور تحقیقی راہیں ہموار کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *