Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

پوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

کوئٹہ: (پ ر)پوسٹل ورکرز فیڈریشن کے عہدیداران نے پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان منظور احمد بنگلزئی سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان پوسٹ کے ملازمین کو درپیش مختلف دیرینہ مسائل، انتظامی مشکلات، ملازمین کی فلاح و بہبود اور محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پوسٹل ورکرز فیڈریشن کے عہدیداران نے واضح کیا کہ پاکستان پوسٹ کے ملازمین ملک بھر میں عوام کو اہم اور بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، تاہم متعدد انتظامی اور محکمانہ مسائل کے باعث ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ فیڈریشن کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان منظور احمد بنگلزئی نے فیڈریشن کے عہدیداران کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور کہا کہ محکمہ پاکستان پوسٹ کے ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کے مسائل کے حل اور بہتر ورکنگ ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے پوسٹل ورکرز فیڈریشن کے عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کہ پیش کیے گئے جائز مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد انہیں جلد از جلد حل کرانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پوسٹل ورکرز فیڈریشن کے عہدیداران نے پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان کی جانب سے مسائل کو سنجیدگی سے سننے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور پوسٹل ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی پیش رفت کی جائے گی۔
فیڈریشن کے عہدیداران نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ پوسٹل ملازمین کے حقوق، فلاح و بہبود اور محکمہ پاکستان پوسٹ کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور باہمی مشاورت و تعاون کے ذریعے ملازمین کے مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *