Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

بلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور حکومتِ بلوچستان کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ شب و روز کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی مربوط حکمتِ عملی اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ کاوشوں کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پائیدار امن کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا، اس لیے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان امن و امان کے قیام، عوام کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن ہی ترقی، سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور خوشحالی کی بنیاد ہے، اور حکومت بلوچستان صوبے کو ایک پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ خطہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *