Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

مون سون بارشوں سے قبل روہڑی میں ہنگامی اقدامات تیز کر دیے گئے، سید ناصر حسین شاہ

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)مون سون بارشوں سے قبل روہڑی میں ہائی الرٹ،تمام بلدیاتی ادارے متحرک،صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی خصوصی ہدایات پر ہنگامی اقدامات تیز،مرکزی سبزی منڈی،گوشت و مچھلی مارکیٹ،شاہی بازار،کھیلوں کے گراؤنڈز اور شہر کی تمام اہم شاہراہوں کی صفائی و نکاسی آب یقینی بنانے کے احکامات،نالوں،نالیوں،گٹروں اور سیوریج نظام کی بحالی،ہیوی مشینری،واٹر پمپس اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ مکمل طور پر الرٹ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ تباہ کن مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ بھر سمیت روہڑی میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر شہر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی روہڑی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،سیوریج،سینیٹیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل طور پر متحرک کرتے ہوئے ہنگامی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات سندھ کے فوکل پرسن عرفان علی داؤد پوتو نے روہڑی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں،ضلعی انتظامیہ،ٹاؤن اور یونین کونسلوں کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ اور اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں عرفان علی داؤد پوتو نے کہا کہ میونسپل کمیٹی روہڑی کے افسران،انجینئرز،سینیٹری انسپکٹرز،سپروائزرز اور صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تمام فیلڈ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بارش سے قبل اور دورانِ بارش اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے نالوں،نالیوں، گٹروں،برساتی گزرگاہوں اور سیوریج لائنوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے مرکزی سبزی منڈی،گوشت و مچھلی مارکیٹ،شاہی بازار،ریلوے اسٹیشن کے اطراف،بس اسٹینڈ،تجارتی مراکز،کاروباری علاقوں،تعلیمی اداروں،مساجد،امام بارگاہوں،کھیلوں کے گراؤنڈز،پارکوں،مرکزی شاہراہوں،اندرونی گلیوں،داخلی و خارجی راستوں اور نشیبی آبادیوں میں خصوصی صفائی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ بارش کے دوران پانی کی روانی بلا تعطل جاری رہے انہوں نے مزید بتایا کہ شاہراہوں کے کناروں،نالوں اور نالیوں میں جمع کچرے،جھاڑیوں،مٹی،پلاسٹک کے تھیلوں اور تعمیراتی ملبے کو فوری طور پر ہٹایا جا رہا ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو شہر کے حساس مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ پانی جمع ہونے کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں عرفان علی داؤد پوتو نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہیوی مشینری، ایکسکیویٹرز،لوڈرز،ٹریکٹر ٹرالیاں،سکشن مشینیں،واٹر پمپس اور دیگر ضروری آلات کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا ہے شہر کے تمام سیوریج پمپنگ اسٹیشنز،ڈسپوزل ورکس،موٹروں،جنریٹروں اور برقی نظام کی جانچ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ متبادل بجلی کے انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ بارش کے دوران نکاسی آب کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط رابطہ قائم کر دیا گیا ہے بارش کے دوران کسی بھی مقام پر پانی جمع ہونے نالے بند ہونے یا دیگر ہنگامی صورتحال کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کریں گی عرفان علی داؤد پوتو نے شہریوں سے اپیل کی کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں بچوں کو کھلے مین ہولز،برساتی نالوں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال،صفائی یا نکاسی آب سے متعلق شکایت فوری طور پر متعلقہ بلدیاتی حکام تک پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روہڑی میں مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے نکاسی آب کے نظام کو مؤثر رکھنے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا س…

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *