Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

آصف علی زرداری کی ملک و جمہوریت کیلئے خدمات قابلِ تحسین ہیں، زاہد بوزدار

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)پاکستان پیپلز پارٹی روہڑی کے نوجوان و متحرک کارکن زاہد بوزدار نے صدرِ پاکستان آصف علی خان زرداری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی ملک،قوم اور جمہوریت کے لیے بے مثال خدمات انہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد،باوقار اور بااثر مقام عطا کرتی ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں زاہد بوزدار نے کہا کہ عظیم قائدین کی پہچان ان کی عمر سے نہیں بلکہ ان کی ثابت قدمی،حوصلے،عوام سے وابستگی اور مشکل ترین حالات میں اصولوں پر ڈٹے رہنے سے ہوتی ہے صدر آصف علی زرداری نے ہر آزمائش کا غیر معمولی جرات اور صبر کے ساتھ مقابلہ کیا،سیاسی انتقام اور سخت ترین حالات کو عوامی خدمت اور جمہوریت کی مضبوطی کے عزم میں تبدیل کرکے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ طویل قید و بند اور بے پناہ سیاسی دباؤ کے باوجود صدر آصف علی زرداری نے نہ صرف جمہوریت کے پرچم کو سربلند رکھا بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ،نظریے اور عوامی خدمت کے مشن سے کبھی انحراف نہیں کیا۔ جمہوری اداروں کے استحکام،قومی مفاہمت،آئین کی بالادستی اور وفاق کے استحکام کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی زاہد بوزدار نے مزید کہا کہ آج صدر آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متحرک وژن کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ماجی انصاف، وفاقی ہم آہنگی،آئین کی سربلندی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے اپنے تاریخی مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کی امین جماعت ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت،دانشمندی اور مفاہمتی سیاست ملک میں جمہوریت کے تسلسل،سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کی ضمانت ہے زاہد بوزدار نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی درازیٔ عمر،کامل صحت،کامیابی اور ملک و قوم کی مزید خدمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارٹی قیادت اور کارکنان ان کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط بنائیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *