Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

کیچ: بلیدہ تا عبدوئی سڑک منصوبہ سست روی کا شکار، عوام کا فوری تکمیل کا مطالبہ

کیچ: ساؤتھ بلوچستان پیکیج کے تحت بلیدہ سے نوانو اور عبدوئی بارڈر تک زیر تعمیر سڑک کا منصوبہ شدید سست روی کا شکار ہونے پر مقامی آبادی میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت بلوچستان اور متعلقہ حکام سے منصوبے کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 30 سے 50 کلومیٹر طویل اس سڑک کی تعمیر کے لیے 2021 میں ساؤتھ بلوچستان پیکیج کے تحت تقریباً 8 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جبکہ منصوبے پر عملی کام کا آغاز تقریباً دو سال قبل کیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام کی رفتار انتہائی سست ہے اور کئی کئی ماہ تک تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہتی ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہلیانِ علاقہ کے مطابق یہ سڑک زامران کے متعدد دیہات کو تحصیل بلیدہ اور ضلع کیچ سے ملانے کے لیے نہایت اہم ہے، تاہم غیر معمولی تاخیر سے آمدورفت، تجارت اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی شہریوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ مواصلات و تعمیرات (بی اینڈ آر)، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے میں بار بار آنے والے تعطل کا فوری نوٹس لیا جائے اور تعمیراتی کام تیز کرکے سڑک کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سفری سہولت میسر آ سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *