Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

مستونگ آپریشن بڑی کامیابی، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ ایک اہم کامیابی ہے اور حکومت بلوچستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سہولت کاروں کے علاوہ مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، جو دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کا واضح ثبوت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کی گئیں اور ان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مو¿ثر انٹیلیجنس کو ظاہر کرتا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے بعد مستونگ اور گردونواح میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید مو¿ثر اور تیز کیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان وفاقی حکومت اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *