Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی؛ ٹرمپ نے سعودی جوہری معاہدے کیلیے نئی شرط رکھ دی


امریکی صدر نے گزشتہ روز سعوی عرب کے ساتھ 30 سالہ جوہری معاہدے کی منظوری دی تھی جس پر اسرائیل نے روایتی واویلا مچایا اور آج ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری تعاون کا معاہدہ اس وقت تک حتمی منظوری حاصل نہیں کرے گا جب تک سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لاتا۔ Politics(Right)

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کیا کہ انھوں نے مزید کہا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر عسکری مقاصد کے لیے ہوگا اور نہ ہی اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیم افزودگی کی اجازت دی جائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت کسی بھی قسم کی یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی جیسا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ طے پانے والے امریکی سول نیوکلیئر تعاون کے ماڈل میں بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنیاں سعودی عرب کے شہری ضروریات جیسے بجلی کی پیداوار وغیرہ کے لیے جوہری پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی، تکنیکی مہارت اور دیگر معاونت فراہم کریں گی۔

گزشتہ روز ہی ٹرمپ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ یہ معاہدہ 30 برس کے لیے ہوگا اور اس معاہدے کو توثیق کے لیے امریکی کانگریس بھی بھیجا جائے گا جہاں سے منظوری کا قوی امکان ہے جس کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

تاہم آج صدر ٹرمپ کی سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی غیرمتوقع اور ناقابل قبول شرط نے اس معاہدے کی توثیق کے امکانات کو ماند کردیا ہے۔ تاحال سعودی عرب کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ابراہام معاہدے کیا ہیں؟

ابراہام معاہدے 2020 میں امریکی ثالثی کے ذریعے طے پائے تھے جن کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

سعودی عرب نے اب تک ان معاہدوں میں شمولیت اختیار نہیں کی اور اس کا مؤقف رہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابل قبول پیش رفت کے بغیر اسرائیل کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *