Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

مستونگ واقعہ: حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام، صوبائی حکومت استعفیٰ دے، سینیٹر کامران مرتضیٰ


ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہر شہری کے لیے باعثِ تشویش ہے، حکومت اور ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بجائے مولانا صاحب کی کردار کشی میں مصروف ہیں: سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ

حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، صوبائی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے: سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ

جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے مستونگ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین کی شہادت جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دو افراد کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک سانحہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا واضح عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہر شہری کے لیے باعثِ تشویش ہے، مگر افسوس کہ حکومت اور ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے، دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مولانا صاحب کی کردار کشی میں مصروف ہیں۔ ایسے طرزِ عمل سے نہ صرف عوامی مسائل پسِ پشت چلے جاتے ہیں بلکہ ریاستی ترجیحات پر بھی سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ دن دہاڑے قومی شاہراہ پر معزز عدالتی افسران کو نشانہ بنایا جانا ریاستی رٹ پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ جب عوام، سرکاری افسران اور عدلیہ کے نمائندے بھی محفوظ نہ ہوں تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ عملاً ختم ہو چکی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں صوبائی حکومت کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے شہید سیشن جج اور ان کے گن مین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ اور دیگر زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *