Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

ٹینکر مافیا کی من مانیاں ناقابل برداشت، حکومت فوری بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرے، کاشف حیدری

پانی کی قلت کی آڑ میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، اب ہڑتال کی دھمکی دے کر پورے شہر کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ترجمان
ٹینکر مافیا نے عوامی مجبوری کو کاروبار بنا رکھا ہے، غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کھلی بلیک میلنگ ہے، حکومت مافیا کیخلاف فوری سخت کارروائی کرے، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ٹینکر مافیا نے اپنی من مانیوں، ناجائز منافع خوری اور عوامی استحصال کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ ایک طرف کوئٹہ شہر پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے، واسا کی ناقص کارکردگی اور شہر کے متعدد علاقوں میں واسا کے نظام کی عدم موجودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ دوسری جانب ٹینکر مافیا اسی بحران کو اپنے ناجائز مفادات کے لیے استعمال کرتے ہوئے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے اور من مانے نرخ وصول کرکے شہریوں کی مجبوری کو کاروبار بنا چکا ہے۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اب یہی ٹینکر مافیا غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی دھمکیاں دے کر پورے شہر کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے آل واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان سے متعلق پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہی۔ کاشف حیدری نے کہا کہ عوام کو پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کرکے دباؤ ڈالنے کی سیاست دراصل کھلی بلیک میلنگ ہے۔ برسوں سے شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں، لیکن متعلقہ ادارے ٹینکر مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ آج تک نہ نرخوں پر مؤثر کنٹرول کیا گیا، نہ عوامی استحصال روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، جس کے باعث شہری مسلسل معاشی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آج بھی ٹینکر مافیا کے سامنے جھکتی رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ ریاست کی رٹ چند مفاد پرست عناصر کے سامنے بے معنی ہو چکی ہے۔ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنے مفادات کے لیے لاکھوں شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کرنے کی دھمکیاں دے اور پورے شہر کو یرغمال بنائے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ٹینکر مافیا کے خلاف فوری، سخت اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے، غیر قانونی طور پر من مانے نرخ وصول کرنے والوں، مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور عوام کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اگر کوئی گروہ ہڑتال کی آڑ میں شہریوں کو پانی سے محروم کرنے یا شہر کو یرغمال بنانے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق فوری ایکشن لیا جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا اور مافیا کلچر کا خاتمہ کرنا ہے۔ عوام مزید استحصال برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں، اس لیے حکومت کو فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے ٹینکر مافیا کی اجارہ داری ختم کرنی ہوگی تاکہ شہریوں کو ان کے رحم و کرم پر رہنے سے نجات مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *