Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

این-25 ڈوئلائزیشن منصوبہ، بلوچستان کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بابر خان


این-25 ڈوئلائزیشن میگا منصوبے سے متعلق پراجیکٹ فیسیلیٹیشن کمیٹی کا اہم اجلاس سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں منصوبے پر جاری پیش رفت درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان بشارت حسین فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے کرنل شاہد عباسی جی ایم کراچی-خضدار سیکشن کاشف شیخ پراجیکٹ ڈائریکٹر این-25 کچلاک تا چمن ریاض احمد ڈائریکٹر لیگل این ایچ اے عبدالمنان اور چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ بذریعہ زوم شریک ہوئے اس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ کے دوران این-25 پر واقع شہروں اور قصبوں میں بائی پاسز کی تعمیر منصوبے سے متعلق مختلف ادارہ جاتی اور سیکیورٹی سطح کے امورکرش پلانٹس کی منتقلی اور شاہراہ کے اطراف شجرکاری مہم سمیت دیگر اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا متعلقہ حکام نے مختلف معاملات پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے درپیش رکاوٹوں اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں بھی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ این-25 ڈوئلائزیشن صوبے کے لیے انتہائی اہم نوعیت کا میگا منصوبہ ہے جس کی تکمیل بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سفری سہولیات کو بہتر بنائے گا بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سفری دورانیے میں کمی اور شاہراہ پر ٹریفک کے محفوظ اور مو¿ثر نظام کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مو¿ثر رابطہ کاری کے ذریعے درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کریں تاکہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکےاجلاس کے اختتام پر مختلف امور پر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ این-25 ڈوئلائزیشن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کر کے عوام کو جدید محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *