Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ساون بھادوں کا موسم اور پکوڑے لازم ملزوم ھیں

ساون بھادوں کا موسم اور پکوڑے لازم ملزوم ھیں
تحریر ،شہزاد بھٹہ
آج کل پنجاب سمیت پاکستان بھر میں ساون بھادوں کا موسم چل رھا ھے ھر طرف بارشوں کی وجہ سے جل تھل ھے ندی نالے آپے سے باھر ھو رھے ھیں ساون بھادوں ، بھری برسات، ہندو تقویم میں دو موسموں کے نام، آتشبازی کی ایک قسم، ایک وضع کا فوارہ جس سے پانی بہت زور سے اُچھل اُچھل کر گِرتا ھے اور ھر طرف جل تھل کر دیتا ھے
ساون بھادوں کے مہینے رومانس، ہجر اور ملن کی خواہش کی علامت ھوتے ھیں ۔ ساون اور برسات کے موسم میں ملن کی چاہت بڑھ جاتی ہے اسی وجہ سے زمانہ قدیم سے ساون گیتوں اور شاعری کا حصہ ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ساون ہجر اور انتظار کا موسم ہے
پنجاب میں ساون بھادوں کے مہینے بارشوں کے مہینے ھوتے جب آسمان کھل کر برستا ھے پنجاب میں پانج خوبصورت اور دل کش موسم ھوتے ھیں جن میں موسم گرما، سرما،بہار، خزاں اور برسات شامل ھیں موسم گرما کا آغاز مئی کے مہینے میں ھو جاتا ھے جون جولائی گرم ترین مہینے ھوتے ھیں 15 جولائی سے ساون کی پہلی تاریخ سے مون سون شروع ھو جاتا ھے
بابا گرو نانک جو سکھوں کے سب سے بڑے گرو ھیں اپنی کتاب گرو گرنتھ صاحب میں لکھتے ھیں کہ ساون بھادوں بارشوں کے مہینے ھیں بھادوں نہایت خوبصورت مہینہ ھے
۔مئی جون جولائی کی شدید گرمیوں کے بعد مون سون کی بارشیں شدید گرمیوں کا زور توڑ دیتی ھیں اس لیے بھادوں پنجاب میں ایک نہایت خوبصورت اور اچھے موسم کا مہینہ تصور کیا جاتا ھے
ساون بھادوں رحمت والے مہینے ھیں جس میں بادل نیچے اترتے ھیں تیز بارش برستے ھیں جس سے ھر طرف پانی ھی پانی نظر آتا ھے اور اسی بارشوں سے زمین کی گرمی ختم ھو جاتی ھے
روایات میں ھے کہ پنجابی کے بارہ مہینوں کے نام گیاراں بھائیوں ( ویساکھ، جیٹھ، ہاڑ، ساون ، اسو، کتک ،مگھر،پوہ،ماگھ،پھگن، جیت،اور اک بہن بھادوں ) کے نام پر رکھے گئے ھیں ۔بھادوں گیاراں بھائیوں کی اکلوتی اور لاڈلی بہن تھی جو بہت خوبصورت اور نک چڑھی تھی بھادوں پنجابی اور نانک شاھی کیلنڈر کا چھٹا مہینہ ھے جو ساون کے بعد آتا ھے
بھادوں 15 اگست سے 15 ستمبر تک رہتا ھے پنجابی اور نانک شاھی کیلنڈر کا آغاز 1469 عیسوی میں بابا گرو نانک کی پیدائش کے دن سے شروع ھوتا ھے
ساون بھادوں کو رومانس ،ہجر،اور ملن کا موسم کہا جاتا ھے ساون کی بارشیں نہایت حسین منظر پیش کرتی ھیں گہرے سیاہ بادل کی آمد اور پھر بارش دل اور دماغ کو تازگی فراھم کرتی ھے اور بارش کے بعد مٹی کی خوشبو موسم کی خوشگواری اور خوبصورتی کا باعث بنتی ھے
بقول امجد اسلام امجد بارش تھی ، ھم تھے گھنی ھورھی تھی شام ، تم نے لیا تھا کانپتے ہونٹوں سے میرا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔
ساون بھادوں کا سہانا موسم ، بادلوں کی گرج اور بجلی کی چمک ہندوستانی اور پاکستانی فلموں کا پسندیدہ موضوع ھے اور شاعروں نے اپنی شاعری میں ساون بھادوں کے موسم کی رنگینی اور رومانس پر بہت زیادہ لکھا ھے
√ یہ رم جھم ،یہ بارش ،یہ آوارگی کا موسم
ھمارے بس میں ھوتا تیرے پاس چلے آتے
√ یہ بارش کا موسم ! یہ ٹھنڈا سماں
یہ بھی کوئی وقت ھے ھم سے دور رہنے کا
√ اداس پھرتا ھے محلے میں بارش کا پانی
کشتیاں بنانے والے بچے ، اب عشق کر بیٹھے ھیں
ایک وقت تھا کہ ساون بھادوں کی بارشوں کی آمد کے ساتھ ھی پنجاب کے گھروں میں طرح طرح کے پکوان خاص طور پکوڑے اور سموسے تیار کئے جاتے تھے جو بارش میں کھانے کا اپنا ھی مزہ دیتے ھیں
دیہات میں لڑکیاں درختوں پر جھولے ڈالتی اور ساون کے گیت گاتیں تھیں مگر شہروں میں آج کی مصروف ترین زندگی اور بند عمارتوں اور گھروں میں ائرکنڈیشڈ کے استعمال نے ساون بھادوں جیسے خوبصورت اور حسین موسم کی اہمیت کم کر دی ھے پھر بھی قدرت کا یہ حسین تحفہ دل کو شادمانی اور سبزہ آنکھوں اور دماغ کو سرور پہنچتا ھے ۔
ساون بھادوں کا موسم طبی لحاظ سے بھی انسانی صحت کے لیے نہایت اھمیت رکھتا ھے بارش کے بعد جب حبس پڑتی ھے اور انسانی جسم سے پسینہ نکلتا ھے جس سے سال بھر کے گندے مادے پسینہ کے ذریعے جسم سے خارج ھو جاتے ھیں جس سے انسانی صحت پر بڑے مثبت اثرات پڑتے ہیں مگر ائرکنڈیشن کے استعمال نے پنجاب کے رہنے والوں سے یہ نعمت بھی چھین لی۔۔۔
حالانکہ یورپ جہاں سارا سال سردی پڑتی ھے اور برسات کا موسم بھی نہیں ھوتا ھے وھاں کے رہنے والے لوگ جب کبھی سورج نکلتا ھے تو سن باتھ کرتے ھیں تاکہ پسینہ آئے اور ان کی صحت بہتر ھو ۔۔
آج ھم نے اپنا طرز زندگی کو ھی بدل دیا ھے جس سے بندوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے
بارش کا موسم زمینی سطح، قدرتی وسائل اور فصلوں کے لئے بہت زیادہ اھمیت رکھتا ھے اور ان پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ھوتے ھیں اسی موسم میں چاول کی فصل کاشت ھوتی ھے چاول کی فصل کو پانی شدید ضرورت ھوتی ھے اور یہ ضرورت اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس بارشوں کے ذریعے پوری کرتی ھے
بارشوں سے ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلابی پانی سے زمینوں کی زرخیزی میں بہت اضافہ ھوتا ھے جو فصلوں کے لیے باعث برکت جوتی ھے
ایک بات ھے بارش تو سردیوں اور دسمبر کی بھی اتنی ہی خوبصورت ہوتی ہے جتنی ساون کی مگر اس خوبصورتی اور رومان پرور ماحول کو محسوس کرنے کے لیے دل کا زندہ ھونا ضروری ھے جب آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی ھوتی ھیں اور رم جم پھوار پڑتی ھے تو دلوں میں محبت کے ساتھ ساتھ پکوڑے کھانے کو من کرتا ھے اس لئے ساون بھادوں میں ھر گھر میں پکوڑے و دیگر مزے مزے کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں اور سب گھر والے مل کر ان کو کھاتے ہیں
ساون بھادوں کے دل فریب موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ژندہ دل ھونا ضروری ھے مردہ دل کیا خاک مزہ لیں گئے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *