Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بلوچستان میں سیاسی نمائندوں کا راستہ روکنا نا جمہوری عمل نہیں ‘مولانا ہدایت الرحمن

جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی نمائندوں کا راستہ روکا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی مسئلے کو ہتھیار کی طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ مسائل کا پائیدار حل صرف اور صرف سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوری عمل میں منحصر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کچھی کے ضلعی امیر ثنائ اللّٰہ اور نائب امیر رئیس عبدالحق رضی پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران ضلع کچھی سمیت صوبے بھر کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال عوامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے سائل اور وسائل کے حقوق کے تحفظ کی سب سے مضبوط ضامن ہے انہوں نے کہا بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھ کر اور سیاسی آوازوں کو دبا کر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا جماعت اسلامی ہر سطح پر مظلوم اور محکوم عوام کی آواز بن کر ابھری ہے اور حقوق کی اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ملاقات میں ضلع کچھی کی حالیہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے عام عوام سمیت ٹرانسپورٹرز کسان بزگر اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے چوروں ڈاکووں کی لوٹ مار سے محروم نہیں رہا ہے آئی جی بلوچستان کو ضلع کچھی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کو نوٹس لیتے ہوئے امن وامان کی بحالی کو ممکن بنائے جماعت اسلامی کے رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی و جمہوری عمل کو آزادی سے چلنے دیا جائے اور عوامی نمائندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اپنے مائنڈیٹ کے مطابق عوام کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبے میں امن انصاف اور عوامی حقوق کی بحالی کے لیے اپنی سیاسی و سماجی جدوجہد جاری رکھے گی۔۔۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *