Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

ارجنٹائن سے شکست پر انگلش کپتان ہیری کین تنقید کی زد میں، اولیور کان برس پڑے

لندن: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری کین اور ہیڈ کوچ تھامس ٹوخل شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ جرمنی کے سابق عالمی شہرت یافتہ گول کیپر اولیور کان نے شکست کی بڑی وجہ ٹیم کی دفاعی حکمت عملی اور ہیری کین کی کارکردگی کو قرار دیا ہے۔

ارجنٹائن کے خلاف سیمی فائنل میں انگلینڈ 85ویں منٹ تک ایک صفر کی برتری حاصل کیے ہوئے تھا، تاہم آخری آٹھ منٹ میں ارجنٹائن نے دو گول کر کے مقابلہ 2-1 سے اپنے نام کر لیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کے بعد ایک اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اولیور کان نے کہا کہ ہیری کین بڑے مقابلوں میں بعض اوقات ضرورت سے زیادہ دفاعی انداز اختیار کر لیتے ہیں اور ارجنٹائن کے خلاف بھی وہ حریف دفاع پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوخل کے فیصلوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ برتری حاصل کرنے کے بعد ٹیم کو مکمل طور پر دفاعی انداز میں کھیلانا مہنگا ثابت ہوا۔ ان کے بقول، “جب آپ جیت رہے تھے تو تقریباً پوری ٹیم کو اپنے پینلٹی ایریا میں کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔”

انگلینڈ نے 55ویں منٹ میں اینتھونی گورڈن کے گول سے برتری حاصل کی تھی، لیکن بعد میں ٹوخل نے جارح مزاج کھلاڑیوں کی جگہ دفاعی تبدیلیاں کیں، جس کے بعد ارجنٹائن نے مسلسل دباؤ بڑھایا۔

85ویں منٹ میں لیونل میسی کے پاس پر اینزو فرنانڈیز نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا، جبکہ انجری ٹائم میں میسی کے ایک اور شاندار کراس پر لاؤتارو مارٹنیز نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے ارجنٹائن کو فائنل میں پہنچا دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹائن مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔ دوسری جانب انگلینڈ کی شکست کے بعد ہیری کین اور تھامس ٹوخل کی حکمت عملی پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور سابق کھلاڑیوں سمیت شائقین بھی ٹیم کے فیصلوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *