Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںبلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

مستحق خواتین کو آسان اور باوقار ادائیگیوں کی فراہمی ہمارا مقصد ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے لائیو ای۔کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ملک بھر سے خواتین مستحقین نے فون کالز کے ذریعے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
ای۔کچہری کے دوران اپنے پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحق خواتین کی سہولت، شفافیت اور آسانی کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کا مقصد خواتین کو لمبی قطاروں، غیر ضروری رش اور انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوئے ادائیگی کے عمل کو مزید محفوظ، آسان اور باوقار بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر نئے نظام کی طرح ابتدائی مرحلے میں کچھ مشکلات پیش آ سکتی ہیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ نظام مزید مؤثر اور سہل ہو جائے گا۔ آئندہ ادائیگیوں میں خواتین اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی مجاز بینک ریٹیلر شاپ سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے خواتین کو ہدایت کی کہ جن مستحقین نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، یا کسی اور ذریعے سے سم لی ہے، وہ لازماً اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے جاری کردہ بینظیر سم حاصل کریں، کیونکہ بینظیر کفالت پروگرام کی رقم صرف اسی سم سے منسلک ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سم حاصل کرتے وقت خواتین اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لائیں، عملے سے کہیں کہ سم ان کے موبائل فون میں خود نصب کرے اور اپنا موبائل نمبر اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ رقم ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہونے پر متعلقہ بینک کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوگا، جبکہ رقم وصول کرنے کے بعد بھی تصدیقی پیغام آئے گا، جس میں منتقل اور وصول کی گئی رقم کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔ خواتین ان پیغامات کی مدد سے تصدیق کر سکتی ہیں کہ انہیں پوری رقم موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی ریٹیلر رقم میں کٹوتی کرے یا پوری رقم ادا نہ کرے تو خواتین فوری طور پر ایس ایم ایس کی بنیاد پر اپنی مکمل رقم کا مطالبہ کریں اور بی آئی ایس پی کے عملے یا ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائیں۔
چیئرپرسن نے زور دیا کہ رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی بھی صورت ریٹیلر کے حوالے نہ کریں، کیونکہ ادائیگی کے لیے صرف اصل شناختی کارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنا موبائل فون ہمیشہ اپنے پاس رکھیں تاکہ کوئی شخص ان کے پیغامات یا شکایت سے متعلق معلومات حذف نہ کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امدادی رقم خواتین کے ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ رہے گی، اس لیے فوری رقم نکلوانے کی ضرورت نہیں۔ خواتین ہفتہ اور اتوار سمیت کسی بھی مناسب وقت پر اپنی رقم وصول کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ رقم صرف بینک کی مجاز ریٹیلر شاپ سے ہی وصول کی جائے اور کسی شخص کے گھر یا کسی دوسری جگہ سے رقم ہرگز نہ لی جائے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پر ہرگز یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مستند معلومات، رہنمائی یا کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے بی آئی ایس پی کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 سے رابطہ کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی کے سرکاری فیس بک پیج پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر اور نیلے رنگ کا تصدیقی نشان (Blue Tick) موجود ہے، جہاں سے پروگرام سے متعلق مستند معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ای۔کچہری کے دوران خواتین مستحقین نے مختلف مسائل اور سوالات پیش کیے، جن پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور بروقت حل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کا اعتماد اور تعاون پروگرام کی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی خاتون کو دھمکیوں یا افواہوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ کسی فرد کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی مستحق خاتون کی امدادی رقم بند کر سکے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *