Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

وڈھ مینگل کوٹ حملہ قابلِ مذمت، بلوچستانی اور قبائلی روایات تشدد اور مسلح حملوں کی اجازت نہیں دیتیں، کاشف حیدری

مینگل کوٹ حملہ امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ضلعی کونسلر
کوئٹہ ( ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسلر کاشف حیدری نے وڈھ کے تاریخی مقام مینگل کوٹ پر ہونے والے مسلح حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے، جس سے بلوچستان کے امن و امان، بھائی چارے اور سیاسی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وڈھ مینگل کوٹ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ ہر لحاظ سے قابلِ مذمت ہے اور ایسے واقعات کسی بھی صورت امن و استحکام کے مفاد میں نہیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ بلوچستانی و قبائلی روایات میں اس نوعیت کے مسلح حملوں، تشد اور اختلافات کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے واقعات بلوچستان کے امن، استحکام اور باہمی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہیں اور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ کاشف حیدری نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، برداشت اور باہمی احترام کے خواہاں ہیں، لہٰذا تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کی کشیدگی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، بھائی چارے اور بلوچ قومی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *