Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے، سید امان شاہ

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے نے پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا شکار عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوامی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 310.71 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کے اثرات ہر شعبہ زندگی پر مرتب ہوں گے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پٹرول تقریباً 2.33 سعودی ریال، قطر میں 2.10 قطری ریال، متحدہ عرب امارات میں اسپیشل 95 پٹرول 3.29 درہم، جبکہ ملائیشیا میں بھی پٹرول پاکستان کے مقابلے میں نمایاں سستا دستیاب ہے۔ ان ممالک کی حکومتوں نے اپنی عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کی کوشش کی، جبکہ پاکستان میں عالمی منڈی میں کمی کے باوجود عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حیران کن امر یہ ہے کہ بین الاقوامی حالات میں معمولی کشیدگی پیدا ہوتے ہی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے، لیکن جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا جاتا۔ اس طرزِ عمل سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کے بجائے عوام پر مزید مالی دباؤ ڈالنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہر اس فیصلے کی بھرپور مخالفت جاری رکھے گی جو عوام کے معاشی مفادات کے خلاف ہوگا اور مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *