Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

امن دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہیں، میر سلیم کھوسہ


کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے شعبان اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم رکھتی ہیں۔

اپنے بیان میں میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ اطمینان ہیں۔ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام متحد ہیں۔ قومی اتحاد ہی دشمن کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بروقت مکمل ہوں گے، جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔

میر سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ امن اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، حکومت دونوں شعبوں پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوگی اور بلوچستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *