Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

فارم 47 کی حکومت عوامی اعتماد سے محروم ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ضلعی سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مدنی، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی، حاجی نعمت اللہ خان اچکزئی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں امن، استحکام اور مذاکرات کی باتیں کرنے والے حکمران بدقسمتی سے اپنے ہی ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین امن و امان کے بحران کا مستقل اور پائیدار حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عوام کی حقیقی نمائندہ اور عوامی قوت رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر قومی اتفاقِ رائے پیدا نہیں کیا جاتا۔ رہنماؤں نے کہا کہ جعل سازی، دھاندلی اور فارم 47 جیسے متنازع طریقوں کے ذریعے مسلط کیے گئے غیر معروف نمائندے نہ عوام کا اعتماد رکھتے ہیں اور نہ ہی قومی مسائل کے حل کی صلاحیت، اسی وجہ سے حکومت ہر محاذ پر ناکامی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں عدم استحکام، بے یقینی اور بدامنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو درحقیقت حکومتی نااہلی اور ناکام حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حقیقی عوامی قیادت کو قومی فیصلوں میں شریک کیا جائے، کیونکہ ملک میں دیرپا امن، سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کا راستہ صرف عوام کے اعتماد اور آئینی و جمہوری اصولوں سے ہو کر گزرتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *