Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بچوں کی نشوونما اور تعلیمی وظائف کی مد میں بھی ڈوائز ہولڈر کے گھپلے جاری

گنداواہ (نامہ نگار)

ضلع جھل مگسی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہر گنداواہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بچوں کی نشوونما اور تعلیمی وظائف کے جاری اقساط میں بھی مبینہ طور پر بینک برانچ ڈوائز ہولڈرز آمدہ رقوم میں کٹوتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں آمدہ شکایات کے مطابق ڈوائز ہولڈرز مستحق خواتین کے آمدہ پیسوں کے ساتھ ان کے بچوں کی خوراک نشوونما ، اور تعلیمی وظائف کی مد میں بھی ڈاکہ ڈال رہے ہیں غربت و تعلیمی لحاظ سے جھل مگسی کا صدر مقام شہر گنداواہ اس حد تک بھی کم ہے کہ ایسی متاثرہ خواتین یا پھر ان کے بچوں کی خوراک نشوونما و تعلیمی وظائف کے لئے حکومت پاکستان جو متعلقہ مختلف بینکوں کے ڈوائز ہولڈرز کے ذریعے رقوم پیسے فراہم کرتی ہے جن میں زیادہ تر اکثریت ایسی بھی خواتین ہیں جنھیں حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی یا ان کے رجسٹرڈ بچوں کے نام پر جو یک مشت ادائیگی کی بھاری رقم تک موصول ہوتی ہے، لیکن ستم ظریفی ایسے ڈوائز ہولڈر ان ناخواندہ خواتین کے اپنے ڈوائز میں فنگر پرنٹ لیکر انہیں خالی ہاتھ تک لوٹنے پر مجبور کردیتے ہیں جبکہ ان کے نام سے اکاؤنٹ میں آنے والی تمام تر رقوم یہ ہی ڈوائز ہولڈرز آپس میں بندر بانٹ کرتے ہیں مبینہ ذرائع کے مطابق آدھا تیرا آدھا میرا کے مصداق میں ثنا اللہ نامی شخص تمام ڈوائز ہولڈرز کے ساتھ برابر کا شریک ہیں اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے قائم جھل مگسی کے ضلعی آفس گنداواہ سے متعلق بھی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں شکایات کے مطابق وہاں پر بھی کچھ ایسے ہی ایجنٹس ہیں جو ہر مستحق خواتین سے بھی مبینہ طور پر پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے فی کس 500 سے 1000 روپیہ بطور رشوت لیتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی اس جانب فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آمدہ عوامی شکایات کا ازالہ کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *