Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلمسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبل

سکھر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

سکھر ( رپورٹ اسلم سومرو) سکھر میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہزاروں روپے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کرایا گیا، متعدد گاڑیوں پر جرمانے
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایت پر سکھر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔سیکریٹری آر ٹی اے سکھر فیاض احمد منگی اور اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور نے سٹی پوائنٹ اور بچل شاہ میانی کے مقام پر کوچز، ویگنوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پرانے کرایوں پر مسافروں سے زائد وصولی کرنے والے متعدد ٹرانسپورٹرز کو موقع پر جرمانے کیے گئے۔
انتظامیہ نے زائد وصول کیے گئے ہزاروں روپے بھی مسافروں کو فوری طور پر واپس کروائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری آر ٹی اے فیاض احمد منگی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک ضرور پہنچائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور زائد کرایہ وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکریٹری آر ٹی اے نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پہلے والے کرایوں کی وصولی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر زائد کرایہ طلب کرے تو فوری طور پر آر ٹی اے یا ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔شہریوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عام مسافروں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *