Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات کی 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے رقم واپس کر دی


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بطور رکن قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات سرکاری خزانے میں واپس کر دی ہیں۔

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار 725 روپے کا چیک جمع کرایا اور رقم کی واپسی سے متعلق خط بھی ارسال کیا۔

اپنے خط میں سردار اختر مینگل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 3 ستمبر 2024 سے 11 فروری 2026 تک کی مدت کی تنخواہیں واپس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے اپنے پارلیمانی بینک اکاؤنٹ سے کسی قسم کی تنخواہ یا الاؤنس استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے درخواست کی کہ پارلیمانی بینک اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم سرکاری خزانے میں منتقل کی جائے۔

سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ وہ عوامی خدمت میں شفافیت، دیانت داری اور احتساب کے اصولوں پر کاربند رہنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو بلوچستان کے مسائل پر پارلیمنٹ کے کردار کے خلاف احتجاجاً این اے 256 خضدار کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا، جو اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو منظور کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *