Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

جلیلہ حیدر کو مبینہ دھمکی آمیز پیغامات کی مذمت کرتے ہیں، کاشف حیدری

کوئٹہ( پ ر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے مرکزی ترجمان کاشف حیدری نے معروف ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ایڈووکیٹ جلیلہ حیدر کو شرپسند عناصر کی جانب سے مبینہ دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافِ رائے کو دھونس، دھمکی اور خوف کے ذریعے دبانے کی کوشش کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنان، وکلا، صحافی اور سماجی شخصیات کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ایسے واقعات نہ صرف آزادیٔ اظہار پر منفی اثر ڈالتے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف و ہراس بھی پیدا کرتے ہیں۔ کاشف حیدری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA)، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اور دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے عناصر کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں اور متاثرہ فریق کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان دھمکی آمیز پیغامات میں کسی سرکاری ادارے کے نام یا عہدے کا سہارا لے کر یا کسی کالعدم و دہشت گرد گروہ کا نام استعمال کرکے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے تو اس پہلو کی بھی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، لہٰذا ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی شہری، وکیل، صحافی یا انسانی حقوق کے کارکن کو اس نوعیت کی دھمکیوں کے ذریعے خوفزدہ نہ کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *