Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

بلوچستان میں دہشتگردی حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما، سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے گزشتہ روز جامعہ امدادیہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں کمسن طلبہ کی شہادت و زخمی ہونے اور کوئٹہ، ہنہ اوڑک اور زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات پر گہرے دکھ، افسوس اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی ہفتے کے دوران درجنوں بے گناہ شہریوں اور متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت صوبے میں امن و امان کی سنگین صورتحال اور حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم طلبہ، شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کا خون پوری قوم کے لیے باعثِ رنج ہے، مگر افسوس کہ متعلقہ حکام اب بھی حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر وفاقی حکومت، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر ذمہ دار ادارے بلوچستان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر کب سنجیدہ توجہ دیں گے؟ کیا بلوچستان بھی پاکستان کا حصہ نہیں اور کیا یہاں کے بلوچ اور پشتون شہری ریاست کی ذمہ داری نہیں؟ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، لہٰذا دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اصل عناصر کو بے نقاب کیا جائے، شہداء کے لواحقین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے فوری، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *