Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟

صحت مند شہری ہی مضبوط خیبرپختونخوا کی ضمانت ہے،ڈاکٹر محمد اسرار خان

صحت مند شہری ہی مضبوط خیبرپختونخوا کی ضمانت ہے،ڈاکٹر محمد اسرار خان

غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی حکومت خیبرپختونخوا کی ترجیح ہے۔معاون خصوصی برائے خوراک

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا ہے کہ ایک صحت مند شہری ہی اپنے خاندان، صوبے اور ملک کے لیے ایک کارآمد شہری ثابت ہو سکتا ہے، عوام کو محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی نہ صرف بیماریوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم ہونے سے صوبے کے مالی وسائل اور معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے درمیان صوبے میں بڑے پیمانے پر فوڈ فورٹیفیکیشن کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامر حسن اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ فورٹیفیکیشن جیسے اقدامات غذائی اور مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کریں گے، جس سے آنے والی نسلوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر اسرار نے کہا کہ محکمہ خوراک عوامی مفاد کے ہر منصوبے میں متعلقہ قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور محفوظ خوراک کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے نمائندوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس شراکت داری کا مقصد صوبے میں بڑے پیمانے پر فوڈ فورٹیفیکیشن کو فروغ دینا، عوام کو مائیکرونیوٹرینٹس سے بھرپور، محفوظ اور معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *