Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورت

کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث مہنگائی کے ستائے شہری، خصوصاً کم آمدنی اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد، شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3,200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو چند روز قبل کے مقابلے میں 400 روپے زیادہ ہے۔ اسی طرح فی کلو آٹے کی قیمت میں بھی تقریباً 20 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ میں 50 کلوگرام آٹے کا تھیلا تقریباً 7 ہزار روپے جبکہ 100 کلوگرام آٹے کی بوری 14 ہزار روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مختلف برانڈز اور معیار کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہے، تاہم مجموعی طور پر آٹے کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرول، چینی، گھی، دالوں اور سبزیوں کی مہنگائی پہلے ہی گھریلو بجٹ کو متاثر کر چکی ہے، جبکہ آٹے کی قیمت میں اضافے نے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔

فلور ملز اور آٹا ڈیلرز سے وابستہ تاجروں کے مطابق گندم کی مہنگی خریداری، ٹرانسپورٹ اخراجات اور دیگر پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھی ہیں، تاہم اس حوالے سے حکومتی سطح پر تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

شہریوں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *