Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

ایران سپریم لیڈر کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے گا، ایرانی آرمی چیف


ایران کی فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر کو شہید کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج انہیں انجام تک پہنچانے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گی اور ان سے حساب لیں گے۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، وقار، آزادی اور سربلندی کے راستے کا تعین کیا تھا اور اس راستے پر قوم کی رہنمائی کے لیے تمام ضروری بنیاد بھی فراہم کر دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں خدمت کرنا باعث اعزاز رہا، اور وہ اب بھی پورے عزم اور بھرپور قوت کے ساتھ اسلامی انقلاب کے نئے رہبر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی بلا تردد پیروی جاری رکھیں گی۔

میجرجنرل امیر حاتمی نے نئے سپریم لیڈر سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مجھے اپنے لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی خدمت میں حاضری کا موقع ملا تو میں نے ان سے عرض کیا کہ جن لوگوں نے یہ جرم کیا ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم اور ہم سب ان سے اس کا حساب لیے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔

فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ فیصلہ کن معاملہ ہے اور ہم اس کا تعاقب کریں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *