Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

یارو پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا ہونے والا بچہ بحفاظت بازیاب

یارو پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا ہونے والا بچہ بحفاظت بازیاب
ایس ایچ او نصیب اللہ خان بادیزئی اور ٹیم کا کامیاب آپریشن، ملزمان فرار ھونے میں کامیاب
عوام کا پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر خراجِ تحسین، جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھنے حوصلہ افزائی کا مطالبہ
پشین: پشین کے تھانہ یارو پولیس نے بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے ایک بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ کارروائی کے دوران اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اور تفتیشی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے یارو سے نامعلوم افراد ایک کمسن بچے کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ یارو کے ایس ایچ او نصیب اللہ خان بادیزئی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا اور جدید حکمت عملی کے تحت مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور تلاش کا سلسلہ شروع کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سملی کے علاقے میں کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اغوا ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ تاہم پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی اغوا کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ بازیاب ہونے والے بچے کو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا، جس پر اہل خانہ نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نصیب اللہ خان بادیزئی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں اور مختلف سماجی حلقوں نے بھی تھانہ یارو پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بروقت ردعمل اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیاب کارروائیاں عوام کے پولیس پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ عوام نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کامیاب کارروائی میں شامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور فرار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے جرائم کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *