Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

فیض آباد گنداخہ اوستہ محمد میں کاشتکاروں کے چاول کی پنری خشک، لاکھوں روپے کا نقصان

اوستہ محمد (رپورٹ محمد یونس عمرانی)ڈسٹرکٹ اوستہ محمد کے علاقے فیض آباد گنداخہ سمیت ودیگر علاقوں میں کاشتکاروں کے چاول کی پنری خشک ہونے سے زمینداروں اور کاشتکاروں کو لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ متاثرہ کسانوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔کاشتکاروں کے مطابق حالیہ شدید گرمی، پانی کی قلت اور دیگر زرعی مسائل کے باعث چاول کی پنری بڑی تعداد میں خشک ہو گئی، جس کے نتیجے میں ان کی کئی ماہ کی محنت ضائع ہو گئی ہے۔ متاثرہ زمینداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاول کی کاشت پر لاکھوں روپے خرچ کیے تھے، تاہم پنری خشک ہونے کے باعث انہیں شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔متاثرہ کسانوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ زراعت توسیع صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، متاثرہ علاقوں میں کاشتکاروں کو پانی فراہم کرایا جائے اور کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ مزید معاشی مشکلات سے بچ سکیں۔کاشتکاروں نے کہاکہ اگر ان کے مسائل کا بروقت حل نہ نکالا گیا تو آئندہ فصلوں کی پیداوار بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف مقامی معیشت بلکہ زرعی شعبے پر بھی مرتب ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *