Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

ڈیرہ مراد جمالی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش چیک کیشنگ معاملے پر ایم سی بی بینک عملے کی جانب سے وضاحت، دو ہزار روپے لینے کے الزام کی تردید

نصیر آباد (رپورٹ محمد یونس عمرانی)ایم سی بی بینک یرہ مراد جمالی کے عملے کے خلاف سوشل میڈیا پر زیرِ گردش الزام تراشی کی ویڈیو بیان کا بینک عملے نے اپنے جاری تردیدی بیان میں کہا ہے ایم سی بینک کے خلاف ناجائز اور من گھڑت ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جو سراسر غلط ہے انھوں نے کہا ہے کہ ایک شہری چیک کیش کروانے کے لیے ایم سی بی بینک کی مقامی برانچ پہنچا، تاہم بینک عملے نے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے کے باعث چیک کی ادائیگی عارضی طور پر روک دی۔بینک عملے کے مطابق اس معاملے میں تمام کارروائی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط اور بینکاری پالیسیوں کے مطابق انجام دی گئی۔ بینک عملے کا کہنا ہے کہ صارف سے صرف درست اور کارآمد شناختی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی، کیونکہ کسی بھی مالی لین دین سے قبل صارف کی شناخت کی تصدیق کرنا بینک کی قانونی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہا اگر کسی صارف کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہو چکا ہو تو بینک قوانین کے تحت ادائیگی کو عارضی طور پر روکنا ایک معمول اور قانونی کارروائی تصور کی جاتی ہے، جس کا مقصد مالیاتی نظام کی شفافیت، سیکیورٹی اور صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔دوسری جانب، سوشل میڈیا پر بینک عملے کی جانب سے دو ہزار روپے لینے کے الزامات بھی سامنے آئے، جن کی ایم سی بی بینک ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے سختی سے تردید کی ہے۔ بینک عملے کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملازم کی جانب سے رقم وصول کرنے کا الزام بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، اور بینک کی تمام خدمات اور کارروائیاں مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی جاتی ہیں بینک عملے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی ادارے یا فرد کے خلاف الزامات عائد کرنے سے قبل مکمل حقائق، شواہد اور متعلقہ قوانین کو مدنظر رکھا جائے، تاکہ غلط فہمیوں، افواہوں اور بے بنیاد الزامات سے بچا جا سکے۔ بینکاری شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مالیاتی اداروں پر عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور مصدقہ معلومات کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *