Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئٹہ قمبرانی روڈ پر پولیس کارروائی، ایک ڈاکو ہلاک دو گرفتار

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکو قمبرانی روڈ پر شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بھی فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کر لیے ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق قمبرانی روڈ کا علاقہ ماضی میں بھی اس نوعیت کی وارداتوں کے باعث حساس رہا ہے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *