Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

جالگی بارڈر کی بحالی کا اعلان خوش آئند اور عوام دوست اقدام ہے ،حافظ ناصرالدین زامرانی

سیاسی و سماجی شخصیت حافظ ناصرالدین زامرانی نے جالگی بارڈر کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان کی کاوشوں کو سراہا ہے
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان نے علاقے کے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جالگی بارڈر کی بحالی کے لیے مثبت اور مؤثر اقدامات کیے ہیں جو قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مقامی آبادی کی معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا
حافظ ناصرالدین زامرانی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام عرصہ دراز سے بارڈر کی فعالیت کے منتظر تھے اور اس پیش رفت سے لوگوں کی توقعات کو تقویت ملی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے عوامی مفاد کے دیگر معاملات میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی ترقی معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے اور ایسے اقدامات ہی عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *