Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

بلوچستان گرینڈ الائنس کے مطالبات تسلیم اور اسیران کی رہائی کا مطالبہ


کوئٹہ : پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان نے گرینڈ الائنس کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرنے اور گرفتار ملازم رہنماؤں کی بلا تاخیر رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے کیے گئے وعدوں اور تحریری معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔فیڈریشن کے صوبائی صدر علی بخش جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عزیز اللہ کاکڑ اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین اپنے جائز اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔مگر حکومت کی جانب سے سنجیدہ مذاکرات اور مسائل کے حل کے بجائے گرفتاریاں اور دباؤ کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے، جو کسی بھی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا ملازمین کے ساتھ رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے۔ ایک طرف ملازمین سے مذاکرات اور مسائل کے حل کی یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں، جبکہ دوسری جانب طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرے گی تو ملازمین کا اعتماد مجروح ہوگا اور احتجاجی فضا مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار تمام ملازم رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف قائم مقدمات واپس لیے جائیں، گرینڈ الائنس کے جائز مطالبات کو بلا تاخیر منظور کیا جائے اور ملازمین کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ریاستی اداروں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اس لیے ان کے ساتھ عزت، احترام اور انصاف پر مبنی رویہ اختیار کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان ملازمین کے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے گرینڈ الائنس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اگر حکومت نے اپنے رویے میں مثبت تبدیلی نہ لائی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *