Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

بلوچستان میں امن خواب بن چکا ہے، پروفیسر حلیم صادق


کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور صوبے میں امن عوام کے لیے ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سرعام قتل و غارت، ڈکیتی، اغوا اور دیگر جرائم روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں، جس کے باعث شہری شدید خوف و ہراس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی نے عوام کا چین و سکون چھین لیا ہے اور بلوچستان پورے ملک میں خوف کی علامت بنتا جا رہا ہے۔ شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔امن و امان کی خراب صورتحال سے نوجوانوں کا مستقبل بھی خطرات سے دوچار ہو گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اگر شہری محفوظ نہیں ہوں گے تو ترقیاتی منصوبے، سرمایہ کاری اور خوشحالی کے تمام دعوے بے معنی رہ جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان امن، انصاف اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو تحفظ، اعتماد اور پرامن ماحول میسر آ سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *